روسی ہیکرز نے ٹرمپ کی صدارتی مہم میں مدد کی تھی، سی آئی اے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 13:15

روسی ہیکرز نے ٹرمپ کی صدارتی مہم میں مدد کی تھی، سی آئی اے
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایک تجزیے کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن کے دوران روس نے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کو کامیاب بنانے میں خفیہ طور پر مدد کی تھی۔

(جاری ہے)

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے اس الیکشن میں روسی ہیکرز نے ٹرمپ کو جتوانے کی کوشش کی تھی۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ ماسکو حکومت بھی ایسی قیاس آرائیاں مسترد کرتی آئی ہے کہ اس نے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔