لاہور،فیکٹری مشین کا ویل ٹوٹ کر گھر پر گر گیا، ایک شخص جاں بحق، چھ زخمی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 13:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) رہائشی علاقوں میں فیکٹری نے ایک اور جان لے لی۔ محمود بوٹی کے علاقے میں قائم فیکٹری میں مشین کا ویل ٹوٹ کر ملحقہ گھروں پر جا گرا۔ ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ورثاء نے فیکٹری مالکان کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں قائم فیکٹری میں موجود بھاری مشین کا ویل اچانک ٹوٹ کر قریبی گھر پر جا گرا جس کی شدت سے چھت کی دیوار گر گئی۔

حادثے میں گھر میں موجود ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گئی۔پولیس ریسکیو اور اہل علاقہ بڑی تعداد میں جائے حادثہ پر جمع ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ویل گرنے کی آواز اس قدر شدید تھی یوں لگا جیسے کوئی ہیلی کاپٹر آگرا ہو۔ لوگوں نے رہائشی علاقے میں فیکٹری کی موجودگی کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا اور فیکٹری کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :