یوم عید میلاالنبی: اے پی این ایس کا پرسوں عام تعطیل کا اعلان

ہفتہ 10 دسمبر 2016 12:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) آل پاکستان نیوز پییپرز سوسائٹی ( اے پی این ایس) نے پرسوں بروز پیر 12دسمبر کو یوم عید میلاالنبی کے سلسلے میں تعطیل کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان نیوز پییپرز سوسائٹی ( اے پی این ایس) کے سیکرٹری جنرل عمر شامی نے کل تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیر کو شام کے اخبارات اور منگل 13 دسمبر کو صبح کے اخبارات شائع نہیں ہونگے تا ہم شام کے اخبارات منگل کو اپنے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :