کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، دشمن کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینگے،ایئرچیف

اقتصادی راہداری کیلئے گوادرپورٹ بہت اہمیت رکھتا ہے، سی پیک کے تناظر میں ساحلی پٹی کی سکیورٹی مزید اہم ہوگئی ہے، ہمسایہ ملکوں سے پرامن تعلقات کے خواہاں اوردشمنوں کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں،سربراہ پاک فضائیہ سہیل امان کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 10 دسمبر 2016 12:39

کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، دشمن کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی محاذوں پر بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے مگردشمن کو کسی بھی مہم جوئی کا جواب اچھی طرح دینا جانتے ہیں، سی پیک کے تناظر میں ساحلی پٹی کی سیکیورٹی بہت اہمیت اختیار کرگئی،کیڈٹس ملکی سرحدوں کی جان سے بڑھ کر حفاظت کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پاک بحریہ کی 106 ویں اور15 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاسنگ آٹ پریڈ میں 70 افسران نے کمیشن حاصل کیا اورایئرچیف نے پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دی، پاس آٹ ہونے والوں میں 2 خواتین کیڈٹس سمیت یمن کا ایک کیڈٹ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ائیرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ کیڈٹس شاندارروایات برقراررکھنے کیلیے کوشاں رہیں اورملکی سرحدوں کی جان سے بڑھ کرحفاظت کریں، پاک بحریہ ملک کی دفاع کیلئے کوشاں ہے، ملک کے دفاع کیلیے مسلح افواج کا کردارانتہائی اہم ہے، پاکستان کواندرونی اوربیرونی محاذوں پربڑے چیلنجزکا سامنا ہے لیکن ہم کسی بھی مہم جوئی کا جواب اچھی طرح دینا جانتے ہیں اوردہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی تاریخ کے نازک دورسے گزررہا ہے، روایتی خطرات غیر متوازن انداز میں بڑھتے جارہے ہیں جب کہ ہمیں ایک ایسے دشمن کا سامنا ہے جس کی کوئی واضح شکل موجود نہیں مگر ہم ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کیخلاف آخری حد تک لڑیں گے۔ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری کیلیے گوادرپورٹ بہت اہمیت رکھتا ہے، سی پیک کے تناظر میں ساحلی پٹی کی سکیورٹی مزید اہم ہوگئی ہے، ہمسایہ ملکوں سے پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں جب کہ دشمنوں کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :