قاہرہ میں بم دھماکا، چھ پولیس اہلکار ہلاک

ہفتہ 10 دسمبر 2016 12:31

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) مصری دارالحکومت میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ۔ حکام کے مطابق بارودی مواد ایک فوجی چوکی کے قریب موجود کچرے کے ایک ڈبے میں چھپایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس واقعے میں تین دیگر پولیس اہلکاروں کے علاوہ چار عام شہری زخمی بھی ہیں۔ یہ چوکی شاہراہ الحرم پر واقع ہے اور یہ راستہ اہرام مصر کی جانب جاتا ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :