مولانا طارق جمیل کی کراچی میں جنید جمشید کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

ہفتہ 10 دسمبر 2016 12:30

مولانا طارق جمیل کی کراچی میں جنید جمشید کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) نعت خواں جنید جمشید کی کراچی میں رہائشگاہ پر انکے چاہنے والوں کی آمد کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، معروف مبلغ اور جنید جمشید کے قریبی دوست مولانا طارق جمیل بھی اہلخانہ سے تعزیت کرنے ان کے گھر پہنچے اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کی کراچی میں رہائشگاہ پر معروف مبلغ اور مرحوم کے انتہائی قریبی ساتھی مولانا طارق جمیل بھی تعزیت کے لئے پہنچے۔

جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم اور دیگر علما کرام بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے مرحوم کے بھائی سے تعزیت کی۔اس سے قبل تیسرے روز دن بھر جنید جمشید کے گھر انکے چاہنے والوں اور دوست احباب کی آمد کا سلسلہ جاری رہا جنہوں نے جنید جمشید کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جنید جمشید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔