نائیجیریا میں خواتین کے دو خود کش دھماکے ،45افراد ہلاک

شمالی علاقے کے ایک بازارمیں دوخواتین نے دھماکے کیے،بوکوحرام نے ذمہ داری قبول کرلی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 12:18

ابوجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء)نائیجیریا کے شمالی علاقے کے ایک بازار میں 2 خود کش بمبار خواتین نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکوں کے نتیجے میں 45افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائیجیرین فوج کے ترجمان نے بتایانائیجیریا کے شمالی علاقے کے ایک بازار میں 2 خود کش بمبار خواتین نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکوں کے نتیجے میں 45افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے ۔انہوں نے کہاکہ مدا گلی کی مرکزی مارکیٹ میں 2 خود کش بمبار خواتین نے اپنے جسموں سے منسلک دھماکا خیز مواد کو زور دار دھماکے سے اڑا یا ہے،ادھر شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔