ٹرمپ کا ایک اور یوٹرن،دوبارہ گنتی کو رکوانے کیلئے بھرپورکوششیں کیں

ہفتہ 10 دسمبر 2016 12:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا اب تک کا سب سے بڑا یوٹرن لیا ہے لیکن کوئی بھی اس پر بات نہیں کررہا،مشی گن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو رکوانے کیلئے ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے بھرپور سرگرمی کا مظاہرہ کیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخاب میں دھاندلی ہونے کا یقین تھا لیکن گرین پارٹی کی صدارتی امیدوار جل اسٹین کی جانب سے مشی گن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو رکوانے کیلئے ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے بھرپور سرگرمی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

جل کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دن مشنی گن میں 87بیلٹ مشینز خراب ہوگئی تھیں جبکہ گنتی میں 30 ہزار سے زائد ووٹ سادہ نکلے۔

متعلقہ عنوان :