شام کی جنگ کا سیاسی حل ضروری ہے، اقوامِ متحدہ

حلب پر غلبہ حاصل کرنے کی لڑائی کے آخری لمحات ہیں، اور یہ جلد ہی ختم ہو جائے گی،عالمی مندوب کی گفتگو

ہفتہ 10 دسمبر 2016 12:18

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) اقوامِ متحدہ کے شام کے بارے میں خصوصی ایلچی نے خبردار کیا ہے کہ شام کی سرکاری فوج نے حلب کی لڑائی بڑی حد تک جیت لی ہے لیکن جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

سٹیفان ڈے مستورا نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتا یا کہ شام کے مستقبل کے سیاسی سیٹ اپ کے بارے میں سنجیدہ بات چیت ہی امن حاصل کرنے کا واحد طریقہ ہے۔مستورا نے کہا کہ حلب پر غلبہ حاصل کرنے کی لڑائی کے آخری لمحات ہیں، اور یہ جلد ہی ختم ہو جائے گی۔ لیکن جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ اس کے شدید نفسیاتی اثرات مرتب ہوں گے جن کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا،انھوں نے کہا کہ امن کے حصول کا واحد طریقہ طاقت کی تقسیم کا معاہدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :