جنوبی کورین پارلیمنٹ نے کرپشن کے خلاف صدر کے مواخذہ کرکے برطرف کردیا

آئینی عدالت میں الزامات ثابت ہونے تک وزیراعظم ہوانگ کیو کو قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

ہفتہ 10 دسمبر 2016 12:16

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے صدر پارک گوین ہًے پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مواخذے کے بل کی منظوری دے دی جس کے بعد صدرکو برطرف کردیاگیا،فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے عوام اپنے ملک کی صدر پارک گوین ہًے کے مواخزے کیلئے مسلسل پانچ ہفتے سے سڑکوں پر احتجاج کررہے تھے، جس پر پارلیمنٹ نے کرپشن کے خلاف عالمی دن کے موقع پر مذکورہ فیصلہ دے کر دنیا میں ایک مثال قائم کردی۔

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے کرپشن اسکینڈل میں ملوث خاتون صدر کی قسمت کا فیصلہ کیا۔پارلیمنٹ نے صدر پارک گن ہے کے خلاف مواخذے کی تحریک بھاری اکثریت سے منظور کی، جہاں ایوان کے 300 ارکان میں سے 234 نے پارک گوین ہًے کے خلاف ووٹ ڈالا۔

(جاری ہے)

آئینی عدالت میں پارک گوین ہًے کے خلاف الزامات ثابت ہونے تک وزیراعظم ہوانگ کیو کو قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔

ان پر الزام تھا کہ انھوں نے اپنی قریبی ساتھی کو کھلی چھوٹ دے رکھی تھی کہ وہ صدر کا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے دولت اکٹھی کرے۔پارک گوین ہًے پر ان کی سہیلی شوئی سون سل کو سرکاری دستاویزات کی رسائی دینے کا بھی الزام تھا۔یاد رہے کہ حکومتی معاملات میں مداخلت کے الزامات میں شوئی سن کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔دوسری جانب پارک گوین نے پارلیمنٹ کا فیصلہ قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک جاری بیان میں کہا کہ 'میں جنوبی کوریا کی عوام سے معافی مانگتی ہوں جو میری لاپرواہی کی وجہ سے انتشار کا شکار ہوئی'۔

متعلقہ عنوان :