مسلسل مذاکرات اورآخر میں ناکامیاں،امریکی وزیرخارجہ نے اعتراف کرلیا

میں جانتاہوں لوگ مذاکرات سے تنگ آگئے ہیں ،مگرمیں کیاکروں گھرجائوں کچھ اورکروں گفتگو

ہفتہ 10 دسمبر 2016 12:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ روسی اور امریکی حکام مل کر حلب کو مکمل تباہی سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذاکرات کے دوران شہریوں کو بچانے اور حلب کے مشرقی علاقوں کے باغیوں کے مستقبل پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔تاہم کیری نے مذاکرات کی اہمیت پر زیادہ اعتماد کا اظہار نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ لوگ ان مذاکرات سے تنگ آ گئے ہیں۔ میں خود تنگ آ گیا ہوں۔ لیکن میں کیا کروں گھر جا کر چھٹی مناؤں اور کچھ نہ کروں انھوں نے حلب کی جنگ کو 'دوسری جنگِ عظیم کے بعد سے بدترین جنگ قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :