کوئٹہ،گیس لیکج اور سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ‘ 4 زخمی

زخمی بی ایم سی ہسپتال کے برن یونٹ میں منتقل، دھماکے باعث کمرے کی چھت اڑ گئی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:53

کوئٹہ،گیس لیکج اور سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ‘ 4 زخمی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) کوئٹہ کے دو مختلف علاقوں میں گیس لیکج اور سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جبکہ ایک کمرے کی چھت اڑ گئی۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق سبزل روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد جبکہ پنج فٹی کے علاقے میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے مزید دو افراد دین محمد اور نعمت جھلس کر زخمی ہو گئے۔تمام زخمیوں کو بی ایم سی ہسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کر دیا گیا جبکہ دھماکے باعث کمرے کی چھت بھی اڑ گئی۔