پشاور میں پولیس کا سرچ آپریشن ،52افراد گرفتار،اسلحہ اور منشیات برآمد

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:53

پشاور میں پولیس کا سرچ آپریشن ،52افراد گرفتار،اسلحہ اور منشیات برآمد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) پشاور میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 52افراد کو گرفتار کر لیا جن میں 2اشتہاری ملزم بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تاج آباد اور پشتخرہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا جس میں 52افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ 10افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ‘ دو اشتہاری اور 40مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ سرچ آپریشن میں ایک مشین گن ،دو پستول ،گولیا ں او ر منشیات برآمد ہوئی۔

متعلقہ عنوان :