چمن، پاکستان اور افغانستان کی سیکورٹی فورسز میں مذاکرات کے بعد باب دوستی کو دوبارہ کھول دیا گیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:53

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) چمن سرحد پر پاکستان اور افغانستان کی سیکورٹی فورسز میں مذاکرات کے بعد باب دوستی کوایک روزہ بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا، پاک افغان سرحد پر مال بردار تجارتی ٹرکوں کی آمدورفت بھی بحال ہو گئی ۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام کے مطابق جمعہ کو چمن بارڈر پر باب دوستی پر افغانستان کی حدود سے نامعلوم افراد نے پتھراؤکر کے باب دوستی کے شیشے توڑ دئیے تھے جس کے بعد ایف سی حکام نے باب دوستی کو احتجاجاً بند کر دیا تھا جس سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت معطل ہو گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی صبح سرحدی فورسز کے درمیان مذاکرات کے بعد باب دوستی کو دوبارہ کھول دیا گیا جس سے سرحدی تجارت بھی بحال ہو گئی چمن سے سیکڑوں مال بردار تجارتی ٹرک افغانستان میں داخل ہو گئے ۔