اتحادی فوج کے حملے، شام میں داعش کے 168 آئل ٹینکر تباہ

گزشتہ ایک روز کے دوران کی گئی کارروائی میں داعش کو 20لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچایا،اتحادی فوج کا بیان

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) شام اور عراق میں سرگرم داعش کے خلاف امریکا کی قیادت میں قائم بین الاقوامی اتحاد نے فضائی حملوں کے دوران شام میں داعش کے 168 آئل ٹینکر تباہ کردیے ہیں۔ داعش ان آئل ٹینکروں کو تیل کی نقل وحمل کے لیے استعمال کررہی تھی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اتحادی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی فوج نے داعش کا تیل کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کرنے کے لیے تدمرشہر میں اس کے آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا ہے۔

گزشتہ روز کی گئی کارروائی میں داعش کو دو ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شام اور عراق کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے داعش کے مالیاتی ڈھانچے کو تباہ کرنا ضروری ہے۔ اتحادی فوجیں داعش کی مالی معاونت کا سبب بننے والے تمام وسائل کو نشانہ بنا رہی ہیں، ان میں شام اور عراق میں داعش کے زیرقبضہ تیل کیوسائل بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :