ترکی کاشام کی سرحد پر900کلومیٹر طویل کنکریٹ کی دیوارتعمیر کرنے کا اعلان

دیوارکی تعمیر کا کام تیزی سے جاری، 2017ء میں مکمل کرنے کاعزم،مقصددہشت گردوں کی آمد روکنا ہے،حکام

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:41

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) ترکی اور شام کے درمیان سرحد پر کنکریٹ کی مضبوط دیوار کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ توقع ہے کہ یہ دیوار اپریل 2017ء تک مکمل کرلی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی اور شام کی سرحد پر 900 کلومیٹر دیوار فاصل کی تعمیر کی نگران ترک رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی "ٹوکی" کے چیئرمین ارگون توران نے کہا کہ ترکی اور شام کے درمیان دیوار فاصل کی تعمیر کا مقصد دونوں ملکوں میں داعشی دہشت گردوں کی آمد ورفت روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2014ء کے بعد سے دیوار فاصل کی تعمیر کا کام جاری ہے، توقع ہے کہ اپریل 2017ء تک دیوار مکمل کرلی جائے گی۔’ٹوکی‘ کے چیئرمین ارگون توران نے کو بتایا کہ آئندہ سال مارچ یا اپریل تک ترکی اور شام کے درمیان نو سو کلومیٹر طویل دیوار فاصل کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی سلامتی اور سیکیورٹی کے لیے کئی مقامات پر ٹاور بھی تعمیر کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :