تحریک حماس کے یوم تاسیس کی مناسبت سے غزہ میں ریلی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:04

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) تحریک حماس کے یوم تاسیس کی مناسبت سے غزہ میں نکالی جانے والی ریلی میں ہزاروں فلسطینیوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی تشکیل کو29 سال پورے ہونے کی مناسبت سے نکلنے والی ریلی میں شریک فلسطینیوں نے اپنے ہاتھوں میں تحریک حماس اور توحید کا سیاہ پرچم اٹھا رکھا تھا- ریلی کے شرکاء تحریک حماس کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے اور غاصب صیہونیوں کے مقابلے میں استقامت جاری رکھنے پر تاکید کررہے تھے۔

1948 میں فلسطین پر غاصبانہ قبضے خاص طور پر1967 کی شکست کے بعد تحریک حماس کی تشکیل کی زمین فراہم ہوئی- 6دسمبر1987کو شیخ احمد یاسین نے تحریک حماس کی داغ بیل ڈالی۔

متعلقہ عنوان :