ریاض: سعودی عرب اور بحرین کے درمیان نیا کازوے بنانے کا فیصلہ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 10:30

ریاض: سعودی عرب اور بحرین کے درمیان نیا کازوے بنانے کا فیصلہ

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 10دسمبر2016):ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور بحرین کے درمیان پہلے کازے وے کے بعد ایک اور نیا کازوے بنانے کے لیئے تحقیق کی جارہی ہے ۔اس کاز وے کو نجی شعبہ سے مالی معاونت حاصل ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار 37ویں کوآپریشن کونسل کے بعد ایک نجی ملاقات میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

کنگ سلمان کے آفیشل ویزٹ کے دوران متعدد نئے منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا جن میں سے کاز وے ایک ہے ۔پہلا کازوے 26نومبر1986میں تعمیر کیا گیاتھا۔پرانے کاز وے پر روزانہ تقریباََ40,000افراد گزرتے ہیں۔نئے کازوے میں ریل اور فریٹ سروس بھی شامل ہے ۔ریل سروس تقریباََ2170کلومیٹر تک پھیلی ہو گی ۔