یورپی معاہدے ماسٹرشت ٹریٹی کے پچیس سال مکمل

ہفتہ 10 دسمبر 2016 10:59

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) یورپی معاہدے’ماسٹرشٹ ٹریٹی‘ کے پچیس برس پورے ہونے پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایسی ہی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یورپی کمیشن کے سربراہ ژان کلود ینکر نے یورپی ممالک کو متنبہ کیا کہ اس اتحاد سے الگ ہونا ان کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ ہالینڈ کے شہر ماسٹرشٹ میں نو دسمبر 1991 کو شروع ہونے والی ایک کانفرنس میں طے پانے والا یہ ابتدائی سمجھوتا یورپی یونین کے قیام کا باعث بنا تھا۔ اِس ٹریٹی کے محض تین ماہ بعد یعنی سات فروری 1992 کو ایک اجلاس میں یورپی یونین کے خدوخال ظاہر ہونا شروع ہو گئے تھے۔