فوجی بغاوت کے بعد ترک حکومتی اقدامات حدود سے باہر ہیں، یورپی کونسل

ہفتہ 10 دسمبر 2016 10:56

فوجی بغاوت کے بعد ترک حکومتی اقدامات حدود سے باہر ہیں، یورپی کونسل

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) یورپی کونسل کے ماہرین نے کہا ہے کہ رواں برس جولائی میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد جوابی اقدامات کرنے میں انقرہ حکومت ضرورت سے زیادہ دور نکل گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومتی اقدامات ایمرجنسی کے نفاذ کے دوران کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس ایمرجنسی نافذ کرنے کی اچھی وجوہات ضرور موجود تھیں لیکن خطرناک مسلح سازش کی ناکامی کے بعد کیے گئے اقدامات ملکی اور بین الاقوامی قوانین کی حدود سے باہر نکل گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ہزاروں افراد کو مضبوط شواہد کے بغیر صرف شبے پر برطرف کر دیا گیا ہے۔ یورپی کونسل کے ماہرین دساتیر کو وینس کمیشن بھی کہا جاتا ہے۔