اقوام متحدہ کا حلب کے سینکڑوں مردوں کے لاپتہ ہونے کا خدشہ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 10:56

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نگران ادارے نے بتایا ہے کہ باغیوں کے علاقوں سے پناہ کے متلاشی سینکڑوں شامی مرد حکومتی کنٹرول کے علاقوں میں داخل ضرور ہوئے لیکن اب اٴْن کا اتہ پتہ معلوم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق لاپتہ ہونے والے شامی مردوں کی عمریں 30 اور 50 برس کے درمیان ہیں اور اِن کے لاپتہ ہونے کے بارے میں تفصیلات اٴْن کے خاندانوں کی جانب سے سامنے آئی ہیں۔ ان افراد کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ باغیوں کے علاقے سے بھاگ کر حکومتی کنٹرول کے علاقوں میں داخل ہونے والے افراد سے اٴْن کے رابطوں کو منقطع ہوئے ایک ہفتے سے زائد عرصہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :