جدہ: جانوروں پر بے جا تشددکرنے والوں پر400,000سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 09:56

جدہ: جانوروں پر بے جا تشددکرنے والوں پر400,000سعودی ریال جرمانہ عائد کیا ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 10دسمبر2016):سعودی وائلڈ لائف ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل احمد البوق نے گزشتہ روز سعودی شہریوں کی طرف سے متعدد جانوروں پر تشدد کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”کسی ملکی یا غیر ملکی شہری کو جانوروں پر نے جا تشدد کرنے کی اجازت نہیں اور جو کوئی ایسا کرے گا اس کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ، جبکہ 400,000سعودی ریال تک جرمانہ بھی کیا جا ئے گا“۔

(جاری ہے)

البوق نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا (فیس بک ،ٹویٹر ، واٹس ایپ ) پر جانوروں پر تشدد کی ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا اور جرمانہ ادا کرنا ہوگا ۔ البوق کا مزید کہناتھا کہ وہ اس سلسلے میں ان تمام ویڈیوز کی چھان بین کر رہے ہیں ۔ مقامی اخبار ی نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ شہری ایسا کرنے سے باز آجائیں ورنہ بھاری جرمانہ اور سزا ہو سکتی ہے ۔