جدہ: نوجوان سعودی شہریوں میں سوشل میڈیا کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے کا سلسلہ شروع

ہفتہ 10 دسمبر 2016 09:38

جدہ: نوجوان سعودی شہریوں میں سوشل میڈیا کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے ..

جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 10دسمبر2016): پچھلے چند دنوں میں ہونے والی بارشوں کے بعد سوشل میڈیا پر اگر نظر دوڑائی جائے تو پتہ چلے گا کے کتنے سعودی شہری اپنی زندگی صر ف صرف اسلیے خطر میں ڈالتے ہیں تا کہ وہ سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو اپلو ڈکر سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار سعودی عرب کے مشہور وکیل نے کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہناہے کہ سعودی نوجوان اپنی زندگیوں کو داؤ پر لگا کر مشکل اور خطرناک سٹنٹ کرتے ہیں ،ان کا مقصد صرف اور صرف سوشل میڈیا پر چند سیکنڈ کی ویڈیو لگا نا ہوتا ہے ۔

سعودی سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر کا موقف بھی سعودی نوجوانوں کے اس رویئے کے بارے میں کچھ اسی طرح کا تھا۔ان کا کہناتھا کہ ایسے خطرنا ک سٹنٹ کرنے والوں کو روکنے کے لیے ہم نے ایس ایم ایس سروس شرو ع کی ہوئی ہے ۔ والدین کو اس بارے میں آگاہی ایس ایم ایس کیے جاتے ہیں تا کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھ سکیں ۔لیکن ابھی تک ممکنہ نتائج برآمد نہیں ہوسکے ۔