جدہ: رنبیرسنگھ کی سعودی شہری کے حلیے میں تصاویر وائر ل ہو گئی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 09:22

جدہ: رنبیرسنگھ کی سعودی شہری کے حلیے میں تصاویر وائر ل ہو گئی

جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 10دسمبر2016): بالی ووڈ کے مشہو ر اداکار رنبیر سنگھ کی سعودی شہری کے حلیئے میں تصویر وائر ل ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق رنبیر سنگھ نے ایم بی سی کے پروگرام ”صبح الخیر یا عرب “ میں مکمل طور پر سعودی شہری کا روپ دھار لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس مقصد کے لیے میک اپ اور کپڑوں کا استعمال بھی سعودی طریقے سے کیا۔انہوں نے سعودی لباس ،شماغ ، اور عِقل، بلیک روپ کا استعمال کیا۔صبح سویرے پروگرام کے میزبان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ہنڈسم سعودی کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔رنبیر سنگھ نے اس حلیئے میں سارا دن گزارا اور اس مقصد کے لیے داڑھی بھی بڑھائے رکھی ۔