ابوظہبی : ٹاور پر چڑھیئے اور 91,000درہم سے زائد انعام جیتئے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 09:22

ابوظہبی : ٹاور پر چڑھیئے اور 91,000درہم سے زائد انعام جیتئے

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 10دسمبر2016):ابوظہبی میں عمارت پر تیز ی کے ساتھ چڑھنے کا عالمی مقابلہ منعقد ہونے جارہاہے ۔ا س مقابلے میں شرکاء کواتحاد ٹاور کی 1617سیڑیوں پر دڑ کر چڑھنا ہو گااور 1617ویں سیڑھی 82منزل پر بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

جنوری میں ہونے والے اس مقابلے میں دنیا بھر سے سپورٹس مین شرکت کریں گے ۔ان مقابلوں کو ابوظہبی سپورٹس کونسل منعقد کر رہی ہے ۔سڑیوں پر چڑھنے کے مقابلے کو دنیا بھر کے میڈیامیں بھی براہ راست نشر کیا جائے گا ۔اسکے لیے مشہور سپورٹس چینل سے رابطہ کر لیا گیاہے ۔