مسقط میں قائم جنید جمشید آؤٹ لیٹ بند

ہفتہ 10 دسمبر 2016 09:16

مسقط میں قائم جنید جمشید آؤٹ لیٹ بند

قطر:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 10دسمبر2016): جنید جمشید کی ناگہانی موت پر ان کا بنایا کا مسقط میں موجود آؤٹ لیٹ بند کر دیاگیا ۔ مسقط میں رووی کے علاقے میں قائم ان کے بڑے آؤٹ لیٹ کی بڑی مانگ تھی ۔

(جاری ہے)

اس سٹور کے مین دروازے پر انتظامیہ نے لکھا ہے کہ ” ہمیں افسوس کے ساتھ یہ بتانا پڑ رہاہے کہ جنید جمشید اب ہم میں نہیں رہے ،دنیا نے ایک اچھا انسان کھو دیا“۔سٹور کی انتظامیہ نے سٹور دوبارہ کھلنے کا کوئی وقت نہیں بتایا ان کا کہنا تھا کہ ابھی وہ اس سانحہ سے گزر رہے ہیں ۔مستقبل میں جنید جمشید کے ورثہ جیسا کہیں گے ویساہی کیا جائے گا۔