کویت سٹی : پولیس نے دو اغواہ کاروں کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 09:16

کویت سٹی : پولیس نے دو اغواہ کاروں کو گرفتار کر لیا

کویت سٹی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 10دسمبر2016):کویتی پولیس نے اغواہ اور زیادتی کے دو ملزمان کو گرفتا رکر لیا ۔تفصیلا ت کے مطابق ملزمان نے کویت کے علاقے جبرایہ میں ایک جواں سال لڑکی کو اغواہ کیا اور ویرانے میں لے جاکر اس سے زیادتی بھی کی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ذرائع نے لڑکی کے بیان کے بعد ملزمان کی تلاش شرو ع کر دی تھی ۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان منشیات بھی استعمال کر تے ہیں۔وزارت انصاف نے دونوں ملزمان کا متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیاہے جہاں ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔