دبئی میں شدید دھند کا راج درجہ حرارت 13سینٹی گریڈ تک گر گیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 09:13

دبئی میں شدید دھند کا راج درجہ حرارت 13سینٹی گریڈ تک گر گیا

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 10دسمبر2016):آج کل دبئی میں دھند کا راج ہے ۔اور درجہ حرارت تقریباََ13سینٹی گریڈ تک گر چکاہے ۔متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے جبکہ دن کے اوقات میں مطلع صاف رہے گا۔

(جاری ہے)

صبح اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی رہے گی ۔ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے جبکہ نمی کے تناسب میں بھی اضافہ ہو گا۔