دبئی:ڈرائیوروں کی مستقل نگرانی کے لیے تمام ٹیکسیوں میں کیمرے نصب کرنے شروع

ہفتہ 10 دسمبر 2016 09:13

دبئی:ڈرائیوروں کی مستقل نگرانی کے لیے تمام ٹیکسیوں میں کیمرے نصب کرنے ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 10دسمبر2016): دبئی روڈزااینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے ) کے ترجمان کا کہناہے کہ آئندہ چند دنوں میں دبئی ٹیکسی کارپوریشن کی تمام ٹیکسیوں میں انڈور کیمرے نصب کرنے شروع کر دیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ان کیمروں کا مقصد ٹیکسی ڈرائیوروں کی تمام حرکات وسکنات اور مکمل نگرانی کرنا ہے ۔ آرٹی اے کے پا س اس وقت 9500ٹیکسیاں موجود ہیں ۔ان تمام ٹیکسیوں کو ایچ ڈی کیمروں سے نصب کیا جائے گا۔ان کیمروں کے درمیانی آئینے کے ساتھ نصب کیا جائے گا۔جبکہ دو دسرے کیمرے ٹیکسی کے فرنٹ اور بیک سیٹ کے ساتھ نصب کیا جائے گا۔ان کیمروں کو نصب کرنے کا کام عنقریب شروع ہو جائے گا۔