کویت سٹی : کیمرے کی دکان سے بیش 50,000کویتی دینار کے لینز چرانے والے ملزمان گرفتار

ہفتہ 10 دسمبر 2016 09:13

کویت سٹی : کیمرے کی دکان سے بیش 50,000کویتی دینار کے لینز چرانے والے ملزمان ..

کویت سٹی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 10دسمبر2016):کویتی پولیس نے کیمرے بیچنے والی دکان سے بیش قیمت اشیاء چرانے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ملزمان نے ایک کیمرہ شاپ سے بیش قیمت کیمرے کے لینز چرائے تھے ۔ جن کی مالیت تقریباََ50,000کویتی دینار بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان چوری شدہ لینز دوسری دکانوں پر فروخت کرتے تھے ۔ ملزمان کا پتہ اس وقت چلا جب پولیس نے پایا کہ ایک دکان پر بالکل وہی لینز بیچے جارہے ہیں جو کیمرہ شاپ سے چوری ہوئے تھے ۔تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ ملزمان چوری شدہ لینز اسی دکان پر سستے داموں فروخت کر دیتے تھے ۔پولیس ذارئع نے دکان مالک سمیت ملزمان سے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔