اسلام آباد: ہوٹل کا مالک موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے قتل

ہفتہ 10 دسمبر 2016 10:56

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) ستارہ مارکیٹ میں ایک ہوٹل کے مالک کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ستارہ مارکیٹ میں ستارہ ہوٹل کے مالک ناصر احمد ہوٹل کے لان میں بیٹھے ہوئے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی، انہیں تین گولیاں لگیں، انہیں فوری طور پر پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکے۔ ایس ایس پی اسلام آباد پولیس ساجد کیانی نے قاتلوں کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی۔

متعلقہ عنوان :