آلودگی پر قابو پانے کےلیے پیرس کی تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کیا جا سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 9 دسمبر 2016 23:57

آلودگی پر قابو پانے کےلیے  پیرس کی تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کیا ..

پیرس میں آلودگی کے مسئلے پر قابو پانے کےلیے شہر میں اب پبلک ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کیا جا سکتا ہے۔پیرس میں 10سال کے دوران سردیوں میں آلودگی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)


سٹی ہال انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق اب شہر میں ایک دن طاق نمبروں والی گاڑیاں چلیں گی اور دوسرے دن جفت نمبروں والی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہوگی۔ اس کے علاوہ بجلی سے چلنے والی اور ہائیبریڈ گاڑیوں کے چلانے پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔ اسی طرح کی ایک سکیم لیون شہر میں بھی متعارف کرائی گئی ہے۔
پیرس کے اکثر شہریوں نے اس اقدام کو ناپسند کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر آلودگی کی شرح میں کمی نہ ہوئی تو یہ پابندی بدستور جاری رہے گی۔