تیز آواز میں خراٹےلینے پر دوستوں نے دوست کو قتل کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 9 دسمبر 2016 23:56

تیز آواز میں خراٹےلینے پر دوستوں نے دوست کو قتل کر دیا

فرانس میں ایک 35سالہ شخص اپنے ہی دوستوں کے مذاق کی وجہ سے مر گیا۔ایک شخص، جس کا نام نہیں بتایاگیا، پیرس کے ایک فلیٹ میں اپنے دوستوں کے ساتھ شراب پی رہاتھا۔ بہت زیادہ الکوحل پینے کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گیا۔
عدالتی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ مقتول نے اپنے ساتھیوں سے زیادہ شراب پی تھی اس لیے فوراً ہی گر کر بے خبر سو گیا۔

(جاری ہے)

اس کے دوستوں میں سے دو تو چلے گئے مگر باقی رہ جانے والے دو دوستوں نے اس کے خراٹوں سے تنگ آ کر اسے اٹھایا اور فلیٹ سے باہر لٹآ آئے۔ اگلی صبح وہ شخص سردی کی وجہ سے مردہ پایاگیا۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ جس وقت اسے باہر چھوڑا گیا اس وقت باہر کا درجہ حرارت صرف 3 سینٹی گریڈ تھا۔ پولیس نے دونوں دوستوں کو قتل کےالزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :