اندھے گھوڑے اور تنہا اونٹ کی انوکھی دوستی۔ اونٹ اندھے گھوڑے کاگائیڈ بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 9 دسمبر 2016 23:56

اندھے گھوڑے اور تنہا اونٹ کی انوکھی دوستی۔ اونٹ اندھے گھوڑے کاگائیڈ ..

ونسلو، میئن، امریکا کے ایک سفری چڑیا گھر میں ایک ایسا اونٹ بھی ہے جو اپنے ساتھ موجود اندھی گھوڑی کا گائیڈ ہے۔ پونی ایکس پریس چڑیا گھر، ونسلو کے ایڈ پاپسس نے بتایا کہ ڈولی نام کی گھوڑی 10 سال سے ان کے پاس ہے ۔ ڈولی پہلے بالکل ٹھیک تھی مگر حال ہی میں اندھی ہوگئی۔

(جاری ہے)

پاپسس نے بتایا کہ سیزر نام کا اُونٹ ان کے چڑیا گھر کا مقبول ترین جانور ہے۔ سیزر کے تنہا ہونے کے باعث چڑیا گھر کی انتظامیہ نے سوچا کہ دونوں کو ایک ساتھ رکھیں ۔جلد ہی ڈولی اور سیزر کی دوستی ہوگئی، دونوں ایک ساتھ کھانے اور رہنے لگے۔ڈولی چلنے پھرنے میں سیزر پر ہی انحصار کرتی ہے اور اس کے گرد ہی گھومتی رہتی ہے۔ جب کبھی 5سالہ سیزر اس کے پاس نہ ہوتو ڈولی ہنہنانے بھی لگتی ہے۔