لاڑکانہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:58

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) لاڑکانہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس صدر خیرمحمد شیخ کی صدارت میں ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر کاشف علی ٹیپو، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مسعود احمد بھٹو، اسسٹنٹ کمشنر رتوڈیرو بلال سلیم، اے ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر عمران سمیت تاجروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیمبر کے رہنماؤں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو شہری اور تاجر مسائل کے متعلق آگاہی دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیمبر کے صدر خیرمحمد شیخ نے کہا کہ لاڑکانہ میں مزید ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے جس میں باقرانی روڈ اور بندر روڈ کی صورتحال تمام خراب ہے جس کے باعث شہری اور تاجر مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں اور تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اجلاس میں حاجی انور علی شیخ، حافظ محمد سلیمان، نثار اللہ، جمال مصطفیٰ سمیت تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :