مہران ماڈل اسکو ل اینڈ کالج بیراج کالونی پنوعاقل میں سیرت النبی ؐکے حوالے سے نعت خوانی کی تقریب کا انعقاد

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:58

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء)مہران ماڈل اسکو ل اینڈ کالج بیراج کالونی پنوعاقل میں سیرت النبی ؐکے حوالے سے نعت خوانی کی ایک تقریب منعقد ہوئی ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل عبداللہ گل انصاری تھے، جبکہ وائس پرنسپل حامد محمود سومرو، سپر وائزر عبدالرحمان بھٹو، سینئر اساتذہ عبدالحفیظ منگی ،غلام محمدمنگی، اکبرعلی شیخ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اسکول و کالج کے پرنسپل عبداللہ گل انصاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام عید میلاد النبی ؐ کو منانے کیلئے حضور اکرم ؐکی تعلیمات کیمطابق پرامن طور پر منانے کیلئے امن محبت ، بھائی چارے اور یکجہتی کا درس دیں، نوجوان نسل سیرت النبی ؐ پر عمل پیرا ہو کر کامیاب مستقبل سنوار سکتی ہے، اس طرح ہم ایک مثالی اسلامی معاشرہ قائم کر سکتے ہیں، نوجوان نسل کو حضور ؐ کی سیرت کے بارے میں مکمل آگاہی کی ضرورت ہے،اس سلسلہ میں اساتذہ اپنی قومی مذہبی ذمہ داری پوری کریں، عوام کو کرپٹ اشرافیہ سے نجات دلانے کیلئے اور ملک کے مسائل کے حل کیلئے قران و سنت پر عملدامد ضروری ہے، اس کیلئے بڑی جدو جہد اور تحریک کی ضرورت ہے اس کے لئے نوجوان نسل اس سلسلہ میںاپنابھرپور کردار ادا کرسکتی ہے، انہوںنے کہاکہ معاشرے میں سماجی برائیاں فروغ پا رہی ہیں، جس کے باعث نوجوان نسل کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے اور وہ تباہ حالی کا شکار بن رہی ہے، انہوںنے کہا کہ حضور ؐ کی تعلیمات پر عملدرامد کر کے ہم اپنامستقبل روشن بنا سکتے ہیں کیونکہ حضور اکرم ؐ کی زندگی ہی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، انہوںنے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ صفائی صورتحال کو بہتر بنائے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ۔