جامعہ کراچی: شعبہ ویژول اسٹڈیز کے زیر اہتمام سالانہ ’’ڈگری شو2016 ء‘‘ کا آغاز 11 دسمبر سے ہوگا

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:58

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کے زیر اہتمام سالانہ ’’ڈگری شو2016 ء‘‘ کا آغاز 11 دسمبر 2016 ء سے ہو رہاہے، جس میں شعبہ فارئن آرٹس ،گرافک ڈیزائن ،ٹیکسٹائل ڈیزائن، اسلامک آرٹ، میڈیا آرٹس اور انڈسٹریل ڈیزائن کے اسٹوڈیوز میں دسمبر 11 اور 13 تا 14 اپنے شعبہ جاتی پروگرام کے مطابق اپنی کارکردگی پیش کرینگے جبکہ آرکٹیکچر کے اسٹوڈیو18 تا 20 دسمبر 2016 ء اپنے شعبہ جاتی پروگرام کے مطابق اپنی کارکردگی پیش کرینگے۔

(جاری ہے)

تمام پروگرامز صبح 10:00 تا شام 4:00 بجے تک ایس ٹی سی بلڈنگ شعبہ ویژول اسٹڈیز میں منعقد ہونگے۔