وزیر داخلہ کا ستارہ مارکیٹ میں نجی ہوٹل کے مالک کے قتل کا نوٹس ، قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت

پولیس نے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے سپیشل ٹیم تشکیل دیدی

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پراپرٹی کے تنازع پر ستارہ مارکیٹ میں نجی ہوٹل کے مالک نثار کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی ،پولیس نے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ستارہ مارکیٹ میں پراپرٹی کے تنازع پرنجی ہوٹل کے مالک کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ نے پولیس کو مقتول نثار کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی ۔ترجمان کے مطابق ملزموں کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :