مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ اوورسیزسوشل میڈیا ٹیم کے ارکان کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 9 دسمبر 2016 23:12

مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ اوورسیزسوشل میڈیا ٹیم کے ارکان کا اعلان، نوٹیفکیشن ..

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 دسمبر۔2016ء) مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ اوورسیزسوشل میڈیا ٹیم کے ارکان کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ اوورسیز کے صدر علی زاہد خان نے مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ اوورسیز سوشل میڈیا ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے ندیم طفیل ، سرفراز جاوید ڈوگر ، رضا شاہد ، علی کلیار ، بلال اعوان ، ندیم حفیظ اور اشعر نعمان چوہدری کو نامزد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ اوورسیز کے صدر علی زاہد خان نے نامزد کئے گئے ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا اپنے پیغامات کی عوام تک رسائی کی بہترین پلیٹ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یوتھ ونگ اوورسیزسوشل میڈیا ٹیم کے ارکان وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت کے اقدامات اور منصوبوں کی سوشل میڈیا پر تشہیر کے لئے بھر پور اقدامات کریں گے۔