انسداد پولیو کی آئندہ قومی مہم 19 دسمبر سے شروع ہوگی

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:57

فیصل آباد۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) انسداد پولیو کی آئندہ قومی مہم 19سی21دسمبر تک جاری رہے گی تاہم ضلعی محکمہ صحت کی طرف سے مزید دودن سویپنگ ڈیز کے طور پربچوں کوپولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔اس مہم کے دوران بچوں کوپولیو ویکسین کے ہمراہ وٹامن اے کے قطرے بھی دئیے جائیں۔یہ بات ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران بتائی گئی جو ڈی سی او سلمان غنی کی زیرصدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرمحمد آصف شہزاد نے انسداد پولیو مہم کے مائیکرو پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمدشاہد،ڈی او(ایچ آر ایم)خالد مسعودفروکہ،اسسٹنٹ کمشنربلاول ابڑو،امیرنواز بھوانہ،عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں ڈاکٹر آصف حبیب اورڈاکٹر مدثر سلیم کے علاوہ جنرل سیکرٹری انجمن تاجراں محمودعالم جٹ،چیئرمین پرائیویٹ سکول الائنس صداقت حسین لودھی،پختونخواہ برادری کے نمائندے اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجودتھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے 12لاکھ 91ہزار250بچوں کوپولیو ویکسین اوروٹامن اے کے قطرے پلانے کاہدف مقررکیا گیا ہے جس کے لئے محکمہ صحت کی کل 3003ٹیمیں کام کریں گی جن میں 2465موبائل ٹیمیں شامل ہیں جبکہ دیگر ٹیمیں مختلف اہم مقامات پر متعین ہوں گی۔ڈی سی او نے انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے تمام محکموں کومربوط انداز میں ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مہم کی نگرانی کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے۔

انہوں نے والدین کی آگاہی کے لئے تشہیر کے تمام ذرائع بروئے کار لانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے اسٹیشن،ویگنوں وبسوں کے اڈوں پر خصوصی سٹاف تعینات کیاجائے اور سکولوں کے سکائوٹس سمیت لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی متحرک رکھیں۔

متعلقہ عنوان :