پولیس کا کریک ڈائون،71 لیٹر شراب برآمد، ملزمان گرفتار،مقدمات درج

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:56

فیصل آباد۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) تھانہ فیکٹری ایریا،تھانہ ٹھیکری والا اور تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپے مارکر بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان صداقت علی،ایوب ، صدیق کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سی71لیٹر شراب برآمد کرلی۔ پولیس ترجمان نے آج یہاںبتایا کہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم صداقت علی کوگرفتار کر لیا۔

اس کے قبضہ سی31لیٹر شراب برآمدکرلی اوراس کے خلاف مقدمہ نمبر760/16جرم 3/4امتناع منشیات تھانہ فیکٹری ایریا میں درج رجسٹر کر لیاگیا، تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم ایوب کوگرفتار کر لیا۔اس کے قبضہ سی20لیٹرشراب برآمد کرلی اوراس کے خلاف مقدمہ نمبر959/16جرم 3/4امتناع منشیات تھانہ ٹھیکری والا میں درج رجسٹر کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم صدیق کوگرفتار کر لیا۔اس کے قبضہ سی20لیٹرشراب برآمد کرلی اوراس کے خلاف مقدمہ نمبر488/16جرم 3/4 امتناع منشیات تھانہ لنڈیانوالہ میں درج رجسٹر کر لیا۔دریں اثناء،تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزم اعجاز کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سی1530گرام چرس برآمد کرلی اور اسکے خلاف مقدمہ نمبر490/16جرم 9C/CNSAتھانہ لنڈیانوالہ میں درج رجسٹر کر لیا۔

متعلقہ عنوان :