پولیس ملازمین کے ریٹائرڈ ہونے پر سی پی او فیصل آباد کی جانب سے پولیس لائنز میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:56

فیصل آباد۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) امروز پولیس لائنز میں سی پی او فیصل آبا د افضال احمد کوثر کی طرف سے ریٹائر ہونے والے پولیس ملازمین کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سی پی او فیصل آباد کے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرحافظ مہتدا،پی آر او ٹو سی پی او انسپکٹر عامر وحید ،پی ایس او ٹو سی پی او انسپکٹر توصیف خان،ریزرو انسپکٹر محمد کاشف ،لائن آفیسر سب انسپکٹر عبدالجباراور اکائونٹنٹ غلام مصطفی موجود تھے ۔

ریٹائر ہونے والے ملازمین جن میں سب انسپکٹر محمد اکرم ،سب انسپکٹر فتح شیر ، ہیڈ کانسٹیبل محمد فہیم الحق، کانسٹیبلان محمد رفیق،زہرے خان،محمد اشرف،شوکت علی،اکبر علی ،اصغر علی،محمد اصغر ،محمد مقصود ،ریاست علی،فاروق صادق ،غلام فرید ،محمد اسلم ،لیاقت علی،پرویز اختر،عمران خان،محمد خالد،ساجد علی،اکرم ،منظور،عالم شیر، ڈرائیور کانسٹیبل محمد اشرف، سینٹری ورکرزمحمد ادریس اور نشان مسیح شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے ریٹائرہونے والے ملازمین سے کہاکہ جو چیز شروع ہوتی ہے اسے ایک دن ختم ہونا ہوتا ہے اسی طرح ہماری نوکری جو ہم شروع کرتے ہیں آخر ایک دن ہمیں ریٹائر ہوکر اسے خیر آبادکہناہوتا ہے ،اس میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اللہ کے فضل وکرم سے باعزت طریقہ سے ریٹائر ہوں ،ہمیں محکمہ میںبہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔

میں آپ کو آج باعزت طریقہ سے ریٹائر ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ،آپ کو آج بلانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ آپ کی خدمات کو سلام پیش کیا جائے ،آپ نے دوران ڈیوٹی محکمہ کو وقت دیتے ہوئے اپنے گھر والوں سے دور رہ کر جو وقت گزارا ہے ،میں اس کو قدر کی نگاہ دے دیکھتا ہوں ،آج بلانے کا ایک اور مقصد یہ بھی ہے کہ آپ کو اس بات کا یقین رہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد یہ محکمہ بھی آ پ کے ساتھ ہے آپ کو آئندہ بھی اگر کوئی محکمانہ کام ہو تو آ پ میرے پاس تشریف لا سکتے ہیں ،پنشن وغیرہ کیلئے کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہوتومیں چوبیس گھنٹے آ پ کیلئے حاضر ہوں۔

متعلقہ عنوان :