سیرت کوئز مقابلہ ملیکہ ساجد نے جیت لیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:56

فیصل آباد۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء)چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑکی ہدایت پر علمی و ادبی مقابلہ جات سال 2016ء برائے سکولز طالبات کے سلسلہ میں گزشتہ روز گورنمنٹ ایم سی گرلز ہایئر سیکنڈری سکول سمن آباد فیصل آباد میں سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلے زیرصدارت میڈم مسرت جبیں پرنسپل سکول ھذا منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

ریسرچ انویسٹی گیٹر رانا ذوالفقار علی منہاس کے مطابق ججز کے فیصلہ کی روشنی میں اسلامک سائنس گرلز ہائی سکول شہزاد کالونی فیصل آباد کی طالبہ ملیکہ ساجداول‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد نگر چنیوٹ کی طالبہ رابعہ بصری دوئم اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر267 ج ب کی طالبہ سحر بتول سوئم رہیں۔ یاد رہے کہ آج10 دسمبر بروز ہفتہ کو گورنمنٹ ایم سی گرلز ہایئر سیکنڈری سکول سمن آباد فیصل آباد میں پنجابی ٹاکرا گرلز کا آخری مقابلہ ہو گا تاہم بعدازاں بوائز کے مقابلی14 دسمبر بروز بدھ سے شروع ہو کر 22 دسمبر 2016 تک جاری رہیں گے۔