ناقص ماحول میں کاروبار کرنے پر عتیق فوڈ انڈسٹری سیل

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:56

فیصل آباد۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شہباز سرور نے فوڈ سیفٹی افسران کے ہمراہ دوران چیکنگ جڑانوالہ میں ناقص ماحول میں کاروبار کرنے پر عتیق فوڈ انڈسٹری کو سیل کردیا جبکہ ڈی گرائونڈ میں فریش ان بیکرز،بٹالہ کالونی میں ونر منرل واٹر،نیوبیرن ڈرنکنگ واٹر،پیورایکوا،رچنا ڈرنکنگ واٹر پلانٹ،جڑانوالہ میں ہیون پیور ڈرنکنگ واٹر کو معاملات بہتر بنانے کے علاوہ دیگر علاقوں میں 11فوڈ سنٹرز کو بھی صفائی ستھرائی اور دیگر معاملات بہتر بنانے کے سلسلے میں نوٹسز جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :