ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم بھرپورانداز میں جاری

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:56

فیصل آباد۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) ڈی سی او سلمان غنی کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم بھرپورانداز میں جاری ہے اس سلسلے میں اینٹی ڈینگی ٹیموں کی طرف سے ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کے دوران مختلف مقامات پر ڈینگی لاروا کو چیک کرکے تلف کیاجارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اینٹی ڈینگی ٹیموں نے ان ڈور سرویلنس کے دوران گملوںِ،فریج کی ٹرے،برتن دھونے کی جگہوں اور دیگر مقامات جبکہ آئوٹ ڈور سرویلنس کرتے ہوئے ٹائر شاپس، کباڑخانوں، قبرستاں اور دیگر جگہوں کو تفصیلی چیک کیا اور ڈینگی کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی کیمیکل ٹریٹمنٹ کی۔

متعلقہ عنوان :