حکومت پنجاب کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ،ڈی سی او خانیوال

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:47

خانیوال۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) ڈی سی او زید بن مقصو د نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کسانوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔100ارب روپے کے کسان پیکج سے زراعت کی ترقی و خوشحالی میں مدد ملے گی ۔انہو ںنے یہ بات زراعت سے متعلق اجلاس سے خطاب اور کسان اتحاد کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی او سی افتخار علی ‘ای ڈی او زراعت رانا احمد منیر ‘ڈی او میاں منظور احمد ‘ایکسین واپڈا ‘منیجر زرعی ترقیاتی بنک اور تعمیر بنک کے نمائندگا ن سمیت کسا ن اتحاد انور اینڈ خالد گروپس کے ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس میں کسا ن پیکج کے تحت کسانوں کو قرضوں کی ادائیگیوں ‘رجسٹریشن ‘ٹیوب ویل بجلی کے بلوں کے مسائل کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ڈی سی او اس موقع پر مزید کہاکہ حکومت پنجاب فصلوں کی بہترین پیدوار اور زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات جاری رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :