ملتان،پیف کی سکالر شپ کے سلسلے کی تقریب 14دسمبرکومنعقدہوگی

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:47

ملتان۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) پنجا ب ایجو کیشن انڈومنٹ فنڈ (پیف) کے تحت طلبا ء وطالبا ت کو دئیے جانے وا لے سکالر شپ کے سلسلے میں تقر یب 14 دسمبر صبح 10 بجے بہا ء الد ین زکر یا یونیو رسٹی کے جنا ح آ ڈ یٹو ر یم میں منعقد ہو گی ۔تقر یب میں و زرا ء ،ممبرا ن قومی وصوبائی اسمبلی ،ما ہرین تعلیم مختلف شعبہ ہا ئے زند گی سے تعلق رکھنے والی نما ئند ہ شخصیا ت کے علا وہ ایک ہز ار سے زا ئد پیف سکا لر شر کت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس تقریب کے انتظا ما ت کا جا ئز ہ لینے کیلئے ایڈیشنل کمشنر ملتا ن ڈ ویژ ن سر فرا ز احمد کی صدا ر ت میںا جلاس منعقد ہوا ۔ ملتا ن ڈ ویژ ن میں 21 ہزا ر طلبا ء وطالبا ت کوپیف سکا لر شپ کی مد میں 69 کروڑ رو پے جا ر ی کئے جا چکے ہیں ۔جن میں میٹر ک ،انٹر ، گریجو یشن اور ایم اے ،ایم ایس سی کے طلبا ء شا مل ہیں ۔80 فیصد سکا لر شپ میر ٹ پر جبکہ 20 فیصد سپیشل کو ٹہ کے تحت د ئیے جا رہے ہیں جن میں غریب اور اقلیت سے تعلق رکھنے و الے طلبا ء وطا لبا ت شا مل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :