ملتان،بجلی بندرہے گی

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:47

ملتان۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) میپکو ترجمان کے مطابق ملتان شہر کے 132KVبوسن روڈ گرڈسٹیشن سے بجلی کی فراہمی 11اور18دسمبر کو لائن کی شفٹنگ کے سلسلہ میں ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک بند رہے گی اس بندش سے 11KVایکسپریس، رضا ہال، گرے والا، سبزہ زار، شمس آباداور حضوری باغ روڈفیڈرز متاثرہوں گے ۔

(جاری ہے)

11KVایئرپورٹ، نیو گرے والا، پیر اکبرشاہ، پیرخورشید اور اولڈ گرے والا فیڈرز سے 11اور18دسمبر کو ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،11KVانصارکالونی، دہلی گیٹ اور گلبرگ فیڈرز سے 13،14،15،17اور19دسمبر کو ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک، 132KVمان کوٹ گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVنواں شہر فیڈر سے 26دسمبر کو ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک ، 132KV ہیڈ سدھنائی گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV سرائے سدھو اورقتال پور فیڈرزسے 18دسمبر کوساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک ،132KVشجاع آباد گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV ٹیوب ویل، الفضل، شبیر چکس، فخرالدین شاہ، ٹی وی، قصبہ مڑل، انڈسٹریل، الکرم، بستی ملوک، شاہ صدر الدین، الفرید، نواب لیاقت علی خان ، سٹی اور خواجہ احمد یارفیڈرز سے 10دسمبر کو ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک، 66KV کروڑ گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KV پیر سواگ،شاہ پور، سامٹیہ، لعل عیسن، طالب والا ، وارن سیرن فیڈرز، 66KVکوٹ سلطان گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVجمن شاہ، پیر جگی اور انڈس فیڈرز سے 14دسمبر کو ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے چار بجے سہ پہر تک،132KVکوٹ ادو گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV سٹی ٹو، دائرہ دین پناہ اور ٹیوب ویل 6فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :