شریف خاندان کے وکلاء کے پاس پاناما پیپرز کیس کے حوالے سے مزید دستاویزی ثبوت موجود ہیں، اگر ضرورت پڑی تو وہ سپریم کورٹ میں پیش کر دیں گے

وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے وکلاء کے پاس پاناما پیپرز کیس کے حوالے سے مزید دستاویزی ثبوت موجود ہیں، اگر ضرورت پڑی تو وہ اسے سپریم کورٹ میں پیش کر دیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ تحریک انصاف کے وکلاء نے اپنے الزامات کو ثابت کرنے کیلئے عدالت میں کوئی دستاویزی ثبوت پیش نہیں کئے۔