زراعت کے شعبے کی ترقی اورامن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت بھر پور اقدامات کررہی ہے، ڈپٹی کمشنر پشین طارق الرحمن بلوچ

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر پشین طارق الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ زراعت کے شعبے کی ترقی اورامن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت بھر پور اقدامات کررہی ہے ڈسٹرکٹ میں سماج دشمن عناصر کو کسی صورت جگہ نہیں ملے گی عوام کی جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ڈیوٹی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کرئینگے یہ بات انہوں نے آل پارٹیز کے رہنماؤں کی وفد سے ریسٹ ہاؤس پشین میں ملاقات کے دوران کہی ملاقات میں پشتونخوا میپ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالباری کاکڑ ضلع سینئر نائب صدر ملک محمد صادق کاکڑ پاکستان پیپلز پارٹی کے شیر محمد ترین حاجی عبدالغنی کاکڑ مسلم لیگ ن کے دولت ترین کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انعام اللہ بھی موجود تھے۔